روس کے یوکرین پر میزائل حملے، 5 ہلاک

روس کی جانب سے یوکرین میں میزائل حملوں کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

مزید پڑھیں: روس کے یوکرین پر میزائل حملے، 5 ہلاک

یوکرین حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے رات گئے دارالحکومت کیف، وسطی اور جنوبی ریجن میں میزائل حملے کیے، جن میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ وسطی علاقے یومان میں روسی میزائل حملے میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 3 افراد ہلاک، 8 زخمی ہوئے۔

اس کے علاوہ وسطی شہر دنیپرو میں میزائل حملے میں ایک خاتون اور بچہ ہلاک ہوگئے جبکہ کیف ریجن میں روسی کارروائی میں 2 افراد زخمی ہوئے۔

یوکرین کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فضائی دفاع نے کیف کے اردگرد فضا میں روس کے 21 میزائل اور 2 ڈرونز مار گرائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے