امریکی سیاسی نظام پر یہودیوں کا قبضہ امریکی سینیئر سینٹر کے زبانی

کیا یہاں کوئی بلینیئر آدمی موجود ہے؟

مجھے نہیں معلوم کہ ہمارے یہاں کتنے بلینیئر ہیں!

شاید کوئی خاص نہیں!

لیکن آپ بلینیئر بننے کے خواہشمند ضرور ہیں!

اور اگر آپ بلینیئر بن جائیں

تو پھر آپ لامحدود رقوم خرچ کرنے کے قابل ہو جائیں گے

سینکڑوں ملین ڈالر۔۔ ان امیدواروں کو کامیاب بنانے کے لئے کہ جنہیں آپ پسند کرتے ہیں

یا ان امیدواروں کو ہرانے کے لئے کہ جنہیں آپ پسند نہیں کرتے!

یہ جمہوریت نہیں ہے!

یہ ایک "کرپٹ سیاسی نظام” ہے!

یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں، لہذا اس سب کچھ کے درمیان

ہمارے اندر لابی انگ گروپ بھی موجود ہیں؛ جیسے ایپک اور انتہائی دائیں بازو کی کرسچن یونائیٹڈ فار اسرائیل

جو کہ اسرائیل کے دائیں بازو کی حکومت کو لامحدود حمایت فراہم کرتے ہیں!

وہ اس وقت بھی ہمارے سیاسی نظام کو زیراثر لانے کے لئے انتہائی زیادہ پیسہ خرچ کر رہے ہیں

پیسہ -> سیاست -> خارجہ پالیسی

آخری الیکشن کے دوران بھی ایپک کے سوپر پیک نے

اپنے کالے پیسے سے 30 ملین ڈالر ان متعدد ترقی پسند امیدواروں کی مخالفت میں لگائے تھے

کہ جن میں سے بہت سوں کے ساتھ میں نے ذاتی طور پر کام کیا اور ان کی حمایت کی تھی،

صرف اس لئے کہ انہوں نے فلسطینیوں کے انسانی حقوق کے حق میں بات کی تھی!

فوری طور پر۔۔ یہی ہے!

پھر آپ ایپک کی ہٹ لسٹ پر آ جائیں گے

اور پھر آپ اس انتہائی زیادہ پیسے کے نشانے پر ہوں گے

کہ جو آپ کو ہرانے کے لئے خرچ کیا جائے گا

اور ہمیں ماننا پڑے گا کہ ایپک کامیاب رہا ہے، ماسوائے اپنی دو مہموں کے!

پیغام بالکل واضح تھا

اگر آپ نیتن یاہو پر تنقید کریں گے تو آپ کو نشانہ بنایا جائے گا

درایں اثناء، وہ چونکہ ایک دوجماعتی گروپ ہے، ایپک نہ صرف ڈیموکریٹس کی بھاری حمایت کرتی ہے

بلکہ وہ 100 سے زائد دائیں بازو کے، انتخابات مخالف اور باغی پرست ریپبلکن امیدواروں کی حمایت بھی کر چکی ہے!

ان انتخابات میں توقع ہے کہ ایپک تقریبا 100 ملین ڈالر خرچ کرے گی!

صرف اور صرف ان ترقی پسند اراکین کانگریس کو کرسی سے اتارنے کے لئے

کہ جو غزہ کے بارے بولنے کی جرأت کرتے ہیں۔۔

لہذا، جو بھی اس حوالے سے خارجہ پالیسی کے بارے بات کرنا چاہتا ہے۔۔ اس کے علاوہ کہ جو کچھ کانگریس میں ہو رہا ہے؛ اس کرپٹ سیاسی نظام کہ جو ہمارے ملک میں اور پیسے کی اس تاثیر کہ جو ہمارے ہر کام پر موجود ہےکو تسلیم کئے بغیر،

اسے حقیقتا کچھ بھی معلوم نہیں کہ کیا ہو رہا ہے!

2 views

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے