اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم کے مستعفی ہونے کا امکان

2634939-scottlandfirstministerresign-1714384182-901-640x480.jpg

ایڈن برگ: اسکاٹ لینڈ کے فرسٹ منسٹر پاکستانی نژاد حمزہ یوسف آج کسی وقت مستعفی ہونے کا اعلان کرسکتے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف کو اسکاٹش لیبر پارٹی اور گرین پارٹی کی تحریک عدم اعتماد کا سامنا ہے اور وہ البا پارٹی کے ساتھ اتحاد سے بھی انکار کرچکے ہیں۔

بی بی سی کی رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس صورت حال میں اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف کو شراکت اقتدار کا معاہدہ ختم ہونے پر استعفیٰ دینا پڑ سکتا ہے۔بی بی سی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی نژاد حمزہ یوسف پر استعفیٰ دینے کے لیے اپوزیشن جماعتوں کا شدید دباؤ ہے اور ان کے پاس تحریک اعتماد سے بچنے کے لیے مستعفی ہونے کے سوا کوئی اور راستہ نہیں بچا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے