لاہور عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران غزہ قتل عام پر طلبا احتجاج

807883_84172107.jpg

لاہور :- فلیٹیز ہوٹل میں جاری پانچویں عاصمہ جہانگیر کانفرنس ”پیپلز مینڈیٹ : سیف گارڈنگ سِول رائٹس اِن ساؤتھ ایشیا“ کے شرکا سے جرمن سفیر کے خطاب کے دوران گورنمنٹ کالج یونیورسٹی آزاد کشمیر کے طالبعلم نے غزہ کے معاملے پر شدید احتجاج کیا۔

طالب علم علی حسن نے کانفرنس کے دوران جرمنی میں فلسطین کے حق کیلئے احتجاج میں گرفتاریوں کے خلاف سوال کیا، طالب علم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں یہ سفیر انسانی حقوق پر تقاریر کرتے ہیں اور اپنے ممالک میں انسانی حقوق کی پامالی کرتے ہیں۔احتجاج کے دوران دیگر طالب علم بھی مشتعل ہوگئے اور کانفرنس ہال میں شدید نعرے بازی کرتے رہے۔

چند نوجوانوں نے غزہ آپریشن کے دوران اسرائیل کے لیے جرمن حمایت و امداد پر احتجاج کیا۔نوجوانوں کا کہنا تھا کہ غزہ کے باشندوں کے تیسرے قتلِ عام کے دوران جرمنی اسرائیلی فوج کی حمایت و مدد کر رہا ہے جو قابلِ مذمت ہے۔احتجاج پر جرمن سفیر الفریڈ گریناز برہم ہوگئے اور مظاہرین سے کہا کہ شور مچانا ہے تو باہر جاکر شور مچاؤ۔ یہاں ہم مباحثہ کر رہے ہیں، شور نہیں مچارہے۔ اس پر مظاہرین نے کہا آپ کون ہوتے ہیں نکل جانے کا حکم دینے والے۔ یہ پاکستان ہے، جرمنی نہیں۔

عاصمہ جہانگیر لیگل ایڈ سیل نے پانچویں عاصمہ جہانگیر کانفرنس کا اہتمام سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور پاکستان بار کونسل کی معاونت سے کیا ہے۔ طلبا کے احتجاج کے دوران کانفرنس انتظامیہ کی طرف سے بھی طلبا کی آواز کو دبانے کی بھرپور کوشش کی گئی

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے