سنی اتحاد کونسل اسمبلی کی دوسری بڑی جماعت بن گئی

suni.jpg

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے 82 آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم کرلی گئی۔الیکشن کمیشن کی دستاویز کے مطابق سنی اتحاد کونسل82 ارکان کے ساتھ ایوان میں دوسری بڑی جماعت بن گئی۔

دستاویز کے مطابق سنی اتحاد کونسل میں 82 آزاد ارکان قومی اسمبلی شامل ہوئے، دستاویز میں مزید بتایا گیا کہ ن لیگ کے 120، پیپلزپارٹی کے 71 ارکان ہیں۔سنی اتحاد کونسل کو کوئی مخصوص نشست نہیں دی گئی، اس حوالے سےالیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو باضابطہ آگاہ کردیا گیا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے