ملٹری انٹیلی جنس چیف کے بعد اسرائیلی سینئر فوجی کمانڈر بھی مستعفیٰ

bd27964a-7943-493d-8110-ee60e18f1f24.jpg

تل ابیب :- اسرائیل ڈیفنس فورس کے کمانڈر "کرنل ڈیویر ہیور ” نے استعفی دے دیا ـ تفصیلات کے مطابق غزہ میں لڑنے والے گھوسٹ’ یونٹ (یونٹ ⁠888) کے کمانڈر نے 7 اکتوبر کی ناکامی اور غزہ میں جارحیت کے دوران مسلس ناکامی کے بعد اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے

بصیر میڈیا کے ذرائع کے مطابق کئی مہینوں سے رپورٹس ظاہر کر رہی تھیں کہ اسرائیلی فوج کے کمانڈروں کی اکثریت 7 اکتوبر کی ناکامی پر شرمندگی سے جنگ کے بعد مستعفی ہونے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ اور اس سلسلے میں پہلا استعفی ملٹری انٹیلی جنس کے چیف میجر جنرل اہارون ہالیوا نے دیا تھا جسکے بعد گھوسٹ یونٹ کے کمانڈر کا استعفی سامنے آیا ہے – یاد رہے کہ کرنل ڈیویر ہیور کو 7 اکتوبر کے بعد اس وقت یونٹ کمانڈر بنایا گیا جب سابقہ کمانڈر ” روئی لیوی ” حماس کے حملے میں مارے گئے تھے نمائندہ کے مطابق غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو 200  دن گزر چکے ہیں اور اب تک مغویوں کی بازیابی سمیت اسرائیل کو غزہ میں ہر محاذ پر مشکلات کا سامنا ہے

 

 

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے