آسٹریلوی صحافی کو مودی حکومت پر تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا

aus-jour.jpg

ایک آسٹریلوی خاتون صحافی کو نریندر مودی حکومت پر تنقیدی رپورٹنگ کرنے پر بھارت چھوڑنے پر مجبور کر دیا گیا۔آسٹریلیا کے قومی نشریاتی ادارے اے بی سی نیوز کی جنوبی ایشیا کی بیورو چیف اوانی دیاس نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی حکومت نے گزشتہ ہفتے ہونے والے انتخابات کے دوران ان کے لیے ملک سے رپورٹ کرنا ‘بہت مشکل’ بنا دیا تھا۔

ایک بیان میں اوانی دیاس نے کہا کہ پچھلے ہفتے مجھے اچانک بھارت چھوڑنا پڑا کیونکہ مودی حکومت نے مجھ سے کہا تھا میرے ویزا میں توسیع سے انکار کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی حکومت کی مداخلت کے بعد میری پرواز سے 24 گھنٹے سے قبل ویزا میں صرف دو ماہ کی توسیع کی گئی۔

ہندو اکثریتی ملک چھوڑنے سے پہلے آخری قسط میں انہوں نے کہا کہ بھارتی کی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار نے انہیں فون کرکے مطلع کیا تھا کہ ان کے ویزے کی تجدید نہیں کی جائے گی اور انہیں چند ہفتوں میں ملک چھوڑنا پڑے گا۔

اوانی دیاس کا خیال تھا کہ بھارت نے خاتون صحافی کے خلاف یہ فیصلہ سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل کی کوریج کرنے پر کیا جنہیں گزشتہ سال کینیڈا میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے