ایران کے ساتھ تعلقات پر پاکستان نے امریکہ کو آئینہ دکھا دیا
اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی سابق مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ایران کے ساتھ تعلقات امریکہ کا نہیں ہمارا معاملہ ہے۔ملیحہ لودھی نے واضح الفاظ میں کہا کہ اگر پاکستان اور ایران بہتر تعلقات امریکا کے مفاد میں نہیں تو وہ امریکہ کا مسئلہ ہے ہمارا نہیں۔
اقوامِ متحدہ میں پاکستان کی سابق مندوب نے کہا کہ ایران کے صدر کا دورہ پاکستان اس لئے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ ایران پاکستان کا دوست اور ہمسایہ ملک ہے ۔
یاد رہے کہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی 3 روزہ دورے پر پاکستان میں ہیں ۔ دونوں دیرینہ دوست ممالک کے گہرے باہمی قومی مفادات کی اہمیت اور ضرورت تیزی سے واضح ہونے پر سید ابراہیم رئیسی کا یہ دورہ خطے کی تیزتر اور غیر معمولی تبدیل ہوتی صورتحال میں ہر دو ممالک کے وسیع تر مفادات کے حوالے سے اہم ترین ہے۔ جبکہ دوسری جانب تاریخی طور پر یہ بات بھی ثابت شدہ ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات جتنے روایتی اور ہر دو ممالک کیلئے وسیع تر مفادات کے حامل رہے ہیں انکی عملی شکل اتار چڑھاؤ کی ہی رہی دوطرفہ تعلقات کی اس کیفیت کا ذمہ دار واشنگٹن ہی ہے کہ اس نے پاکستان کو اپنا اہم ترین حلیف تو ضرورت پڑنے پر مانا اور اپنے مفادات کے دائرے میں کچھ اقدامات بھی کئے لیکن بڑے اہداف کے حصول کے بعد پاکستان سے مکمل طوطا چشمی اختیار کرکے دوری، ناراضگی اور بے اعتباری کا واضح تاثر بھی دیا اور اب ایک مرتبہ پھر ایران اور پاکستان کے تعلقات کو خراب کرنے کی کوشش میں ہے