غزہ کی حمایت "کولمبیا یونیورسٹی” میں طلبا احتجاج پانچویں روز مزید شدت اختیار کر گیا

1343011_4662485_Columbia-University-Protest_updates.jpg

نیویارک کی کولمبیا یونیورسٹی میں غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کیخلاف احتجاج پر طلبا کے داخلے منسوخ کرنے کے خلاف طلبا کا احتجاج پانچویں روز مزید شدت اختیار کر گیا ـ ذرائع کےمطابق کولمبیا یونیورسٹی میں آج ہونے والی تمام کلاسز ورچوئل کر دی گئیں۔ یونیورسٹی کے صدر کا کہنا ہے کہ کولمبیا یونیورسٹی کے طلبا آج آن لائن کلاسز لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کولمبیا یونیورسٹی میں طلبا کی طرف سے غزہ کی حمایت میں لگایا گیا کیمپ یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے اکھاڑنے ‘ احتجاج میں شریک مرکزی طلبا کا یونیورسٹی داخلہ منسوخی اور 108 کے قریب طلبا کی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد  یونیورسٹی صدر مصری نژاد خاتون "نعمت مینوش” کے خلاف طلبا احتجاج مزید شدت اختیار کرتا جا رہا ہے ـمعطل ہونے والے طلبا میں کانگریس کی رکن اور معروف مسلم خاتون سیاستدان الہام عمر کی بیٹی بھی شامل ہیں

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے