ٹی20 ورلڈکپ؛ پاک بھارت مقابلہ ڈراپ ان پچز پر ہوگا

2631617-pakvindnew-1713677599-857-640x480.jpg

کراچی: ٹی20 ورلڈکپ میں پاک بھارت مقابلے کے میدان کا ترقیاتی کام جاری ہے جب کہ نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم کی ڈراپ ان پچ فلوریڈا میں تیار کی جانے لگی۔رواں برس جون میں ٹی 20 ورلڈکپ ویسٹ انڈیز اور امریکا میں مشترکہ طور پر کھیلا جائے گا، امریکا مجموعی طور پر 16 میچز کی میزبانی فلوریڈا، ٹیکساس اور نیویارک میں کرے گا۔

نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم نیویارک خاص طور پر برصغیر کے کروڑوں کرکٹ شائقین کی دلچسپی کا باعث بنا ہوا ہے، وہاں پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج میچ 9 جون کو کھیلا جائے گا مگر وینیو پر بدستور تعمیراتی کام جاری ہے، وہاں پر ہزاروں تماشائیوں کی گنجائش کیلیے عارضی اسٹرکچر قائم کیا جارہا ہے، اس میں ڈراپ ان پچز نصب کی جائیں گی جو فلوریڈا میں تیار کی جارہی ہیں، یہ پچز آسٹریلیا کے ایڈیلیڈ اوول کے چیف کیوریٹر ڈیمن ہوف کی نگرانی میں تیار ہوئی ہیں، ان پر گھاس اگائی جارہی ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے