سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں کمی

2628918-goldprices-1713005359-364-640x480.jpg

کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 11 ڈالر کی کمی آئی ہے جس کے بعد سونے کے عالمی نرخ کم ہوکر 2364 ڈالر کی سطح پر آگئے۔

اسی طرح مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ کم ہوئے ہیں۔ فی تولہ سونے کی قیمت 1100 روپے کمی کے بعد دو لاکھ 46 ہزار500 روپے اور فی دس گرام قیمت 943 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 11 ہزار 334 روپے ہوگئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے