غزہ کی حمایت میں امریکہ، کینیڈا اور ناروے میں مظاہرے

Norway-Demonstrations-768x403.jpg

دنیا کے مختلف ممالک یہاں تک کہ امریکہ اور یورپ کے عوام بھی فلسطینی قوم بالخصوص غزہ کے جنگ زدہ نہتے شہریوں کی حمایت میں مظاہرے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

قدس الاخباریہ ویب سائٹ نے بتایا ہے کہ کینیڈا کے عوام آج فلسطینی قوم کی حمایت میں سڑکوں پر آگئے اور غزہ کے خلاف فوری طور پر جنگ بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس ملک کے عوام نے حالیہ دنوں خاص طور سے عالمی یوم القدس کے موقع پر غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں زبردست ریلیاں نکالیں۔ادھر ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں بھی لوگوں کی بڑی تعداد نے فلسطینی قوم کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ کے خلاف جارحیت فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس کے علاوہ نیویارک میں بھی امریکیوں کی بڑی تعداد نے فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاجی ریلی نکالتے ہوئے غزہ کے عوام کے خلاف صیہونی حکومت کے جنگی جرائم کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے