حافظ نعیم الرحمان امیر جماعت اسلامی پاکستان منتخب

2626092-hafiznaeemnew-1712235033-935-640x480.jpg

کراچی:-جماعت اسلامی پاکستان کے نئے امیر کا اعلان کردیا گیا۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے حافظ نعیم الرحمان انتخابات میں کثرت رائے سے امیرجماعت اسلامی پاکستان منتخب ہوگئے۔صدر الیکشن کمیشن جماعت اسلامی راشد نسیم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امیر جماعت اسلامی کے انتخاب میں 82 فیصد ووٹنگ ہوئی، کُل ووٹوں 45 ہزار میں چھ ہزار خواتین ارکان ہیں۔

راشد نسیم نے کہا کہ 1941 سے ہر پانچ سال بعد جماعت اسلامی کے انتخابات ہوتے ہیں۔ الیکشن میں ہر رکن امیدوار بن سکتا ہے البتہ شوریٰ رہنمائی کے لیے تین نام دیتی ہے۔اس بار مرکزی شوریٰ نے ارکان جماعت کی رہنمائی کے لیے تین نام پیش کیے تھے۔ ان میں سراج الحق، لیاقت بلوچ اور حافظ نعیم الرحمان شامل تھے۔سراج الحق کو 2014 میں جماعت اسلامی کا امیر منتخب کیا گیا تھا، وہ دس سال اس ذمے داری پر فائز رہے۔ ان سے پہلے سید منور حسن، قاضی حسین احمد، میاں طفیل محمد اور مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودی اس ذمے داری پر فائز رہے۔ جماعت اسلامی کی بنیاد سید ابوالاعلیٰ مودودی نے 1941 میں رکھی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے