برطانیہ نے غزہ میں بین الاقوامی امدادی ٹیم پر حملے کے تعلق سے اسرائيل سے وضاحت طلب کرلی
برطانوی وزیر خارجہ نے غزہ میں خوراک تقسیم کرنے والی ایک بین الاقوامی امداد ٹیم پر حملے کے بارے میں اسرائيلی حکومت سے وضاحت طلب کرلی ہے۔
رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ ڈیود کیمرون نے منگل کو ایک بیان جاری کرکے ، غزہ میں بین الاقوامی غیر سرکاری امداد ٹیم ” ورلڈ سینٹرل کچن "کی ٹیم پر صیہونی حکومت کے حملے پر نا راضگی ظاہر کی ہے۔
انھوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مذکورہ غیر سرکاری بین الاقوامی این جی او کی ٹیم پر حملے میں ایک برطانوی نیشنل کے مارے جانے کی خبر کی تحقیق کی جارہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ "ورلڈ سینٹرل کیچن ” کی ٹیم پر ایسی حالت میں حملہ کیا گیا ہے کہ یہ ٹیم ان لوگوں تک کھانے پینے کی اشیا پہنچانے میں مصروف تھی جنہیں ان کی شدید ضرورت ہے۔