ایران "یورپی بندرگاہوں ” کے ذریعے حزب اللہ کو اسلحہ پہنچا رہا ہے ” ٹیلیگراف کا دعوی”
معروف برطانوی آنلائن اخبار ” ٹیلی گراف نے دعوی کیا ہے کہ ایران گزشتہ تقریبا تین سال سے "حزب اللہ ” کو اسلحہ فراہمی کے لیے یورپی بندرگاہوں کا استعمال کر رہا ہے ـ تفصیلات کے مطابق ٹیلی گراف نے سینئر اسرائیلی انٹیلیجنس آفیسر آرگن کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ کے لئے مخصوص ہتھیارا سوریہ کی طرف بھیجے جاتے ہیں پھر جہازوں کو انٹوورپ اور ویلنسیا کے بندرگاہوں تک پہنچایا جاتا ہے
ٹیلی گراف کے مطابق ایران یورپی بندروں کا استعمال کر رہا ہے تاکہ حزب اللہ کو ہتھیارات کی فراہمی کے لئے جہازوں کے ایسے سفر کو پوشیدہ بنایا جا سکے۔ لبنانی مزاحمتی گروپس کو لنے والے بم اور میزائل بیلجیم، اسپین اور اٹلی کے بندرگاہوں سے ہوتے ہوئے لبنان تک پہنچتے ہیں
آرگن کے مطابق چونکہ "یورپ بڑے بندرگاہ رکھتا ہے جہاں بحری جہازوں کے رش اور تیز ٹریفک کی وجہ سے چیکنگ کے مراحل سے گزرنا آسان ہے دوسرا یورپ کی طرف سے آنے والے جہازوں پر شک کی شرح بھی کم ہوتی ہےـ اسرائیلی انٹیلیجنس آفیسر کے مطابق”یہ ہم اور ایرانیوں کے درمیان بلی اور چوہے کی طرح ہے۔ وہ اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ہم اسے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ یہ اسلحہ اسرائیل کے خلاف استعمال ہوتا ہے