میگا پراجیکٹس کے نام پر گوادر کی تباہی – آگاہی پروگرام منعقد کرینگے – ڈاکٹر ماہ رنگ

بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنماء ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے ایک وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ گوادر میں نام نہاد میگا پروجیکٹ بنایا گیا ہے اسکے بعد یہ تاثر دیا گیا ہے کہ گوادر اور اسکے باسی ترقی یافتہ بنائے گئے ہیں، لیکن سچائی اسکے برعکس ہے۔ نام نہاد پروجیکٹس کے نام پر گوادر کے ہر گلی کوچے میں چیک پوسٹ بنایا گیا ہے ۔ کوسٹ گارڈ سمیت دیگر فورسز کو سرکار نے یہ اجازت دی ہے کہ وہ گھروں میں گھس کر لوگوں کو لاپتہ کریں۔
انہوں نے کہاکہ گوادر کے صد سالہ قدیم روزگار کو ان سے چھینا جارہا ہے ، آج ہزاروں لوگ بے گھر ہوچکے ہیں انکے مستقبل کا کوئی نہیں جانتا ہے۔ اس حوالے سے بلوچ یکجہتی کمیٹی نے ایک آگاہی پروگرام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں دانشور شریک ہونگے اور یہ بتایا جائے کہ گوادر کا انفراسٹرکچر کیسا بنایا گیا ہے جس گوادر کا جغرافیہ تبدیل ہوچکا ہے جس سے مقامی لوگوں کی زندگیوں مشکل بنائی گئی ہیں۔