رمضان پیکیج؛ سندھ میں 34 ہزار سے کم آمدن والوں کو 5 ہزار نقد دینے کی منظوری
کراچی: سندھ حکومت نے رمضان المبارک میں صوبے میں 34 ہزار سے کم آمدن والوں کو 5 ہزار روپے نقد دینے کی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں رمضان المبارک میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں میئر کراچی، چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری، آئی جی پولیس، سیکرٹری فنانس، ایڈیشنل آئی جی پولیس، کمشنر کراچی اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔ علاوہ ازیں دیگر ڈویژن کے کمشنرز اور ڈی آئی جیز بذریعہ وڈیو لنک اجلاس میں شریک ہوئے۔