پی ایس ایل9؛ عثمان خان ذاتی مصروفیات کے باعث دبئی روانہ

ملتان سلطانز کے جارح مزاج کرکٹر عثمان خان پشاور زلمی کے خلاف آج ہونے والے میچ میں پلئینگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی اسٹیڈیم میں شیڈول پشاور زلمی کے خلاف ملتان سلطانز کے میچ میں جارح مزاج نوجوان کرکٹر عثمان خان شرکت نہیں کریں گے۔نوجوان کرکٹر نجی مصروفیات کے باعث آج متحدہ عرب امارات (یو اے ای) روانہ ہوں گے تاہم 10 مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ سے قبل وہ سلطانز کے اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔