طارق علی عالمی مکسڈ مارشل آرٹس ایسوسی ایشن کے کونسل ممبر منتخب

2612197-image-1709302174-544-640x480.jpg

پاکستان کو کھیلوں میں عالمی سطح پر بڑا اعزاز مل گیا جہاں طارق علی گلوبل ایسوسی ایشن آف مکسڈ مارشل آرٹس کے کونسل ممبر منتخب ہو گئے ہیں۔مکسڈ مارشل آرٹس کی تاریخ میں پہلی بار کوئی پاکستانی عالمی فیڈریشن کے اہم عہدے پر منتخب ہوا ہے، طارق علی جنوبی ایشین جو جیٹسو ریجنل ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل بھی ہیں۔

گلوبل ایسوسی ایشن کے انتخابات میں دیگر عہدوں کے ساتھ کونسل کے 5 ممبران کے لیے بھی سخت مقابلہ ہوا، کوریا سے جون ہیوک اوہ، نکاراگوا سے ایکسل جندھیر ٹوریس زمورا، پاکستان سے طارق علی، ڈومینیکن ری پبلک سے جیسس دوہاجرے سیلمین اور ساموا سے اننا لینیو منتخب ہوگئے ہیں۔طارق علی نے کونسل رکن منتخب کرنے پر اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، ایم ایم اے کے تحت دنیا بھر میں کھیل کی ترقی کے لیے ضروری اقدامات کا عزم کیا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے