36 گھنٹوں میں 92 ہزار پولنگ سٹیشن کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے، پہلے ڈھائی گھنٹے میں تاثر بنایا گیا کہ دھاندلی کے ذریعے انقلاب روک دیا گیا ہے: نگراں وزیراعظم

images-10.jpeg

نگراں وزیراعظم انوارالحق نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنہ 2024 کے عام انتخابات کا اعلان 36 گھنٹوں میں کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق سنہ 2018 کے عام انتخابات کے نتائج مرتب ہونے میں 66 گھنٹے کا وقت لگا تھا۔ان کے مطابق چیلنجز کے باوجود پرامن انتخابات کا انعقاد ہوا۔نگراں وزیراعظم نے کہا کہ ’پہلے دو ڈھائی گھنٹوں میں یہ تاثر بنایا گیا میڈیا کے ذریعے کہ دھاندلی ہو گئی ہے، نتائج تبدیل ہو گئے ہیں اور انقلاب کا رستہ روک دیا گیا ہے۔‘ان کے مطابق ’ہو سکتا ہے کہ خلاف ورزیاں ہوئی ہوں گی مگر اس کے لیے فورم موجود ہیں، قومی اسمبلی نے یہ پروسیجر طے کیے تھے۔ کیا یہ کور کمانڈر کانفرنس میں یہ پروسیجر بنائے گئے تھے؟‘موبائل نیٹ بند کرنے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں نگراں وزیراعظم نے کہا کہ انتخابات کے نتائج مرتب کے عمل میں تاخیر کو برداشت کیا جا سکتا ہے مگر دہشتگردی کی کارروائیوں کو برداشت نہیں کیا جا سکتا ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے