کراچی: 7 کروڑ روپے مالیت کے موبائل لے کر جانے والی وین ڈرائیور سمیت اغوا

2603336-police-1707610085-441-640x480.jpg

کراچی: صدر اسٹار سٹی مال سے 7 کروڑ روپے مالیت کے موبائل فون لے کر جانے والی کوریئر کمپنی کی ڈیلیوری وین ڈرائیور سمیت اغوا کرلی گئی تاہم کچھ دیر بعد ڈرائیور کو رہا کردیا گیا۔کراچی پولیس کے مطابق ملزمان نے فیروز اباد کے علاقے میں ڈلیوری وین کو سائیڈ مار کر روکا تھا، ملزمان رکشے اور لوڈنگ سوزوکی میں سوار تھے اور اسلحے کے زور پر ڈیلیوری وین میں سوار ہوئے۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے پون گھنٹے بعد ڈرائیور کو وین سے اتار ا لیکن موبائل سے لدی ہوئی وین لے کر موقع سے فرار ہو گئے، ڈرائیور نے ہیڈ آفس پہنچ کر واردات کی اطلاع دی۔ان کا کہنا تھا کہ ٹریکر کی مدد سے ڈلیوری وین کا سراغ لگایا گیا اور ڈلیوری وین ٹیپو سلطان کے علاقے پارسا ٹاور کے قریب لاوارث حالت میں ملی، کوریئر کمپنی کا عملہ ڈیلیوری وین پر پہنچا تو وین خالی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ وین کے ڈرائیور کا بیان قلم بند کیا جا رہا ہے اور ڈرائیور کی جانب سے واردات کا وقت سوا دس بجے رات بتایا گیا، وین میں موبائل فون کے 35 کاٹن تھے اور ایک کاٹن میں 10 سے 12 موبائل فون تھے اور موبائل فون کی مالیت لگ بھگ دو کروڑ کے قریب بتائی گئی ہے۔تاجر رہنما محمد رضوان عرفان نے بتایا کہ اس طرح کی یہ 14ویں واردات ہے، واردات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اس قسم کی واردات سے تاجروں میں عدم تحفظ پھیل رہا ہے۔انہوں نے واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے تاجروں کا سامان برآمد کرنے کا مطالبہ کیا اور آئی جی سندھ کو مخاطب کرکے کہا کہ تاجروں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے