فلسطین کی کہانی 7 اکتوبر سے شروع نہیں ہوئی، اصل مسئلہ فلسطینی قوم پر 76 سال سے جاری ظلم و ستم کا ہے، صدر ایران
ایران کے صدر نے پیر کے روز نیشنل پروگریس نیریٹو ایوارڈ کی پہلی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کا کوئی بھی دباؤ ایران کی پیشرفت کو نہیں روک سکتا۔
انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران کی فتح کے بعد خطے میں مزاحمت کا انداز بدل گیا اور 7 اکتوبر 2023 سے فلسطین کی موجودہ صورت حال کا تجزیہ نہیں کیا جاسکتا، بلکہ فلسطینی قوم پر 76 سالہ ظلم و ستم کا ایک باب 7 اکتوبر ہے۔
سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ دنیا کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہم انقلاب اسلامی کی روشنی میں عظیم قدم اٹھانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ دلوں میں امید کے زندہ اور پروان چڑھنے،ناامیدی کو شکست دینے اور دشمن کی مایوسی بڑھانے کے لیے ایران کی کامیابیوں کو بیان کرنا ضروری ہے۔