ہم فلسطین، عراق اور شام کے مزاحمتی گروہوں کے ساتھ کھڑے ہیں، انصار اللہ
یمن کی مزاحمتی تحریک انصار اللہ کے سیاسی دفتر کے رکن علی القحوم نے شام اور عراق کی سرزمین پر امریکی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے شام، عراق، فلسطین اور خطے کی مزاحمتی تحریکوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن ان تحریکوں کے ساتھ کھڑا ہے۔۔علی القحوم نے کہا ہے کہ ہم عراق، شام، فلسطین اور خطے میں مزاحمتی تحریکوں کی حمایت اور ان کے ساتھ اپنی یکجہتی پر زور دیتے ہیں اور اعلان کرتے ہیں کہ ہم اب بھی میدان جنگ میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ واضح رہے کہ عراقی مسلح افواج اور شام نے حملوں کو داعش کو تقویت دینے کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے امریکی جارحیت کی مذمت کی ہے۔