پاکستان راہ حق پارٹی کا سیاسی اتحاد اور منافرت بھری شرائط
پاکستان راہ حق پارٹی نے اپنے سیاسی اتحاد کے لیے متنازعہ ترمیمی بل ناموس صحابہ کی حمایت کو اہم شرط رکھ دیا
نمائندہ البصیر کے مطابق پاکستان راہ حق پارٹی جو کہ کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان کا سیاسی چہرہ ہے نے دیگر جماعتوں سے سیاسی اتحاد کے لیے متنازعہ ترمیمی بل ناموس صحابہ کی اسمبلی میں حمایت کو اہم شرط رکھ دیا ہےـ ذرائع کے مطابق راہ حق پارٹی جس بھی سیاسی جماعت یا امیدوار سے اتحاد کر رہی یے ان سے متنازعہ بل کی حمایت کا تحریری معاہدہ بھی کر رہی ہے
یاد ہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان اپنے قیام سے ملک میں مذہبی منافرت اور قتل و غارت کا سبب رہی ہے یہی وجہ تھی کہ پرویز مشرف دور حکومت میں سپاہ صحابہ پاکستان پر پابندی لگی تھی
ناموسِ صحابہ بل، ایک تکفیری بل ہے جو صرف پاکستانی شیعہ نہیں، بلکہ ہر غیر دیوبندی پاکستانی کیلئے خطرہ ہے کہ یہ ملک میں مذہبی شدت پسندی پھیلانے کا سبب بنے گا۔ اس بل کو منظور کروانے کی کوشش شدت پسند جماعتیں کرتی رہیں لیکن عوامی ردِ عمل نے اسے پسِ پشت ڈال دیا،اور صدر عارف علوی کی طرف سے اسے اعتراض لگا کر واپس اسمبلی میں بھجوایا گیا تھا
پاکستان جیسے ملک میں جہاں پہلے ہی مذہبی منافرت کے نام پر لاتعداد انسانی جانیں ضائع ہو چکی ہیں وہاں ایسے بل کا منظور ہونا مزید مذہبی منافرت کا سبب بنے گا