ایران کی دفاعی پیشرفت حیرت انگیز ہے، دشمن حملے کی جرائت نہیں کرسکتا، صدر رئیسی

صدر ایران سید ابراہیم رئیسی نے ملک کی سائنسی اور دفاعی پیشرفت کو حیرت انگیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن ہمارے خلاف کسی بھی اقدام کی جرائت نہیں کرسکتا۔
یہ بات انہوں نے جمعے کے روز صوبہ ہرمزگان کے دورے کے دوسرے دن بندر عباس میں سپاہ پاسدران انقلاب اسلامی کی دفاعی صلاحتیوں کی نمائش کے موقع پر حاضر ین سے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہی ۔
صدر ایران کا کہنا تھا کہ آج دشمن ہمارے خلاف کچھ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا کیونکہ وہ جانتا ہے کہ ہماری مسلح افواج طاقتور اور باصلاحیت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک آج اعلیٰ سطح کی سائنسی اور دفاعی پیشرفت کا حامل ہے