لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شاہد جمیل خان ’ذاتی وجوہات کے باعث‘ عہدے سے مستعفی
لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شاہد جمیل خان اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔ انھوں نے اپنے استعفے میں لکھا ہے کہ انھوں نے ذاتی وجوہات کے بنا پر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
تحریکِ عدم اعتماد کے بعد سے عمران خان کے لاہور ہائی کورٹ میں چلنے والے متعدد مقدمات سننے والے بینچوں میں جسٹس شاہد جمیل بھی شامل تھے۔
ان کی لاہور ہائی کورٹ میں تعیناتی 2014 میں ہوئی تھی اور انھیں 2029 میں ریٹائر ہونا تھا۔