بدترین مسلح تنازعات کی عالمی درجہ بندی، پاکستان، بھارت، بنگلادیش کی صورتحال تشویشناک قرار

354369_7395206_updates.jpg

بدترین مسلح تنازعات کی درجہ بندی میں پاکستان کا نمبر 14، بھارت کا 15 اور بنگلادیش کو 17 واں درجہ دیتے ہوئے تینوں ملکوں میں حالات کو مسلسل تشویشناک قرار دیا گیا ہے۔

آرمڈ کانفلکٹ لوکیشن اینڈ ایونٹ ڈیٹا پراجیکٹ (اے سی ایل ای ڈی) کی تازہ رپورٹ میں بھارت کی درجہ بندی ایک پوائنٹ جبکہ پاکستان اور بنگلا دیش کی پانچ پانچ پوائنٹ خراب ہوئی ہے۔
رپورٹ میں افغانستان میں بھی صورت حال کو پریشان کن بتایا گیا ہے تاہم درجہ بندی میں اس کا نمبر 25 واں ہے اور اس کی پوزیشن 12 درجے بہتر ہوئی ہے۔

تازہ رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا میں ہر 6 میں سے ایک شخص کسی نہ کسی پُرتشدد علاقے میں رہتا ہے۔ 2022 کے مقابلے میں 2023 میں تنازعات میں 12 فیصد اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ریکارڈ کے اعتبار سے سب سے زیادہ پُرتشدد واقعات کا شکار سرفہرست 50 ملکوں کو ملایا جائے تو یہ دنیا کے 97 فیصد تنازعات بنتے ہیں۔

اس فہرست میں پہلے 10 ملکوں میں صورتحال انتہائی خراب ہے جن میں میانمار، شام اور فلسطین جیسے ممالک شامل ہیں۔واضح رہے کہ اے سی ایل ای ڈی وہ ادارہ ہے جو دنیا بھر میں مسلح تنازعات، واقعات اور احتجاجی سرگرمیوں کا ریئل ٹائم ڈیٹا جمع کرتا ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے