فلور ملنگ انڈسٹری کی 7 سے 10 لاکھ ٹن گندم ایکسپورٹ کی سفارش

19.jpg

وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں ملک بھر کی فلورملنگ انڈسٹری کے منتخب نمائندوں نے گندم ایکسپورٹ کرنے کی حمایت کرتے ہوئے ابتدائی طور پر 7 سے 10 لاکھ ٹن گندم ایکسپورٹ کی سفارش کر دی۔
اسلام آباد میں پاکستان کے ویٹ کمشنر امتیاز گوپانگ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں بلوچستان سے بدرالدین کاکڑ، خیبر پختونخوا سے نعیم بٹ اور صوبائی چیئرمین حاجی اقبال، پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین حافظ احمد قادر، سندھ فلورملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عامر عبداللہ اور سینٹرل چیئرمین عاصم رضا کے نمائندے کے طور پر فرخ شہزاد سمیت دیگر فلورمل رہنماؤں نے شرکت کی۔
اجلاس میں عامر عبداللہ کی جانب سے سرکاری گندم کی قیمت فروخت میں کمی کی تجویز بھی پیش کی گئی جسے دیگر شرکا نے ناقابل عمل قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے