ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب دگنا کیے بغیر ترقی نہیں کرسکتے، شمشاد اختر

18.jpg

کراچی: نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ ٹیکس برائے جی ڈی پی تناسب دوگنا کیے بغیر ترقی کے اہداف حاصل نہیں کرسکتے.
وزیرخزانہ نے کسٹمز ہاؤس کراچی میں عالمی کسٹمز ڈے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسٹمز میں اصلاحات اور خصوصا کراس بارڈر ٹریڈ ایک مشکل مرحلہ ہے، اصلاحات کے ایجنڈے میں ڈیوٹی کی شرح اور ایس آر اوز کی تعداد میں کمی شامل ہے، منی لانڈرنگ ،اسمگلنگ، فسکل فراڈ اور ٹیکس چوری معیشت کو بری طرح متاثر کررہی ہے اور اس حوالے سے محکمہ کسٹمز میں ایک آسان اور سہل سسٹم بنانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایف بی آر میں اصلاحات کیلیے مشاورت کاعمل گزشتہ 5ماہ سے جاری ہے، ایف بی آر ممبران سے بھی اصلاحات سے متعلق سفارشات اسکیمیں لی گئی ہیں، اصلاحات میں چیرمین ایف بی آر بھی آن بورڈ ہے، توقع ہے اس سال ایف بی آر 9اعشاریہ 4 ٹریلین روپے سے زائد کا ریونیو ہدف حاصل کرلے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے