بی پی ایل: بنگلہ دیش میں بابراعظم سے آٹوگراف لینے والی لڑکی مشہور ہوگئی

15.jpg

میرپور: بنگلہ دیش پریمیئر لیگ 2024 کے دوران پاکستانی بلے باز بابراعظم سے آٹوگراف لینے والی لڑکی سوشل میڈیا پر مشہور ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قومی ٹیم کے بیٹر بابراعظم بس میں سوار ہونے لگتے ہیں کہ شائقین میں سے ایک لڑکی آٹوگراف مانگتی ہے جس پر بابراعظم لڑکی کو بس کے اندر بلاتے ہیں۔
شائقین کے درمیان کھڑی لڑکی سیکیورٹی کی اجازت سے بس کے اندر داخل ہوتی ہے جہاں بابراعظم لڑکی سے ملاقات کرکے اپنا آٹوگراف دیتے ہیں جس پر وہ بہت خوشی ہوتی ہے۔
لڑکی بس سے باہر آنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بہت خوش نظر آتی ہے اور بابراعظم کے آٹوگراف کو زندگی کا ایک قیمتی لمحہ قرار دیتی ہے۔
واضح رہے کہ بی پی ایل میں بابراعظم رنگ پور رائیڈرز کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ آخری میچ میں بابراعظم نے 56 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے