حماس نے اسرائیلی جنگ بندی کی تجویر کو مسترد کر دیا ” مصری حکام”
مصری حکام کے مطابق حماس نے اسرائیل کی دو ماہ کی جنگ بندی کی تجویز کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے
اسرائیلی تجویز کے مطابق حماس فلسطینی قیدیوں کے بدلے اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرے گی۔اور حماس کے رہنما غزہ چھوڑنے کے پابند ہونگے دوسری طرف اسرائیلی حکومت نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ جنگ مکمل طور پر ختم کرنے پر راضی نہیں ہوگی اور نہ ہی تمام 6000 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گی، لیکن وہ ایک قابل ذکر تعداد کو رہا کرنے پر آمادہ ہے
جبکہ حماس کے راہنماوں نے اس تجویر کو یکطرفہ اور شرمناک قرار دیتے ہوئے غزہ چھوڑنے سے انکار کے ساتھ اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس علاقے سے مکمل طور پر دستبردار ہو جائے اور فلسطینیوں کو اپنے گھروں کو واپس جانے کی اجازت دے