ناوابستہ تحریک کی جانب سے فلسطینی عوام کی حمایت، غزہ میں جنگ بندی پر زور
ناوابستہ تحریک نے ملت فلسطین کی حمایت اور غزہ میں جنگ بندی کے قیام پر زور دیا ہے۔
اوگانڈا کے دارالحکومت کمپالا میں منعقدہ ناوابستہ تحریک کے سربراہی اجلاس نے اپنے اختتامی بیان میں صیہونی حکومت کے حملوں کی مذمت کرتے ہوئے غزہ کےلئے انسان دوستانہ امداد کی ترسیل میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کو عملی جامہ پہنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔