مسئلہ فلسطین حل ہونے پر اسرائیل کو تسلیم کرسکتے ہیں، سعودی عرب

2591875-saudiforeignminister-1705464324-678-640x480.jpg

ڈیووس: سعودی عرب نے کہا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ حل ہوجائے تو اسرائیل کو تسلیم کرسکتے ہیں۔

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے پینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی امن فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی ہوسکتا ہے۔ فلسطینوں کو امن مل جائے تو اسرائیل کو تسلیم کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا سعودی عرب فلسطینی ریاست کے قیام کے ذریعے علاقائی امن کو یقینی بنانے کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے اور یہ غزہ کے تناظر میں زیادہ متعلقہ ہے
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے مزید کہا کہ ہماری ترجیح غزہ اور بحیرہ احمر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنا ہے۔ غزہ کی جنگ پورے خطے کے لیے خطرناک ہے۔ غزہ میں فوری جنگ بندی ہونا چاہیے۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جنگ روکنے کے کوئی آثار نظر نہیں آتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے