شہریار آفریدی کے کاغذات نامزدگی منظور، الیکشن لڑنے کی اجازت

169.jpg

پشاور: الیکشن ٹربیونل نے سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیئے۔
شہریار آفریدی کی اپیل پر الیکشن ٹریبونل میں سماعت ہوئی جسے منظور کر لیا گیا۔
واضح رہے کہ ریٹرننگ افسر نے این اے 35 اور پی کے 92 کوہاٹ سے شہریار آفریدی کے کاغذات مسترد کردیئے تھے۔
یاد رہے کہ ملک بھر میں 8 فروری کو عام انتخابات کے لیے پولنگ شیڈول ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے