3 صیہونی حکومت کی وزراء کی جانب سے اسرائیلی کابینہ کا بائیکاٹ!
صیہونی حکومت کے 3 وزراء نے چیف آف آرمی اسٹاف پر دو وزیروں کے حملے پر بطور احتجاج آج کابینہ کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
صیہونی نیوز سائٹ والللا کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی حکومت کی کابینہ اور کونسل آف وار کے اراکین کے درمیان اختلافات میں شدت آگئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کے 3 اراکین، بنی گانتس، گادی آئزنکوت اور ہل ٹریپر نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیلی چیف آف آرمی اسٹاف ’’ہرتزی ہالوی‘‘ پر سیکورٹی منسٹر ایتامار بن گویر اور فائنینس منسٹر بزالل اسموتریچ، کے حملے پر بطور احتجاج آج کابینہ کے اجلاس میں شریک نہیں ہونگے۔
بنی گانتس یونیٹی پارٹی کے لیڈر ہیں اورگادی آئزنکوت اسرئیلی فوج کے سابق سربراہ اور یونیٹی پارٹی کے رکن نیز ہل ٹریپر بھی یونٹی پارٹی کے رکن ہیں ۔