حماس رہنما کی شہادت کے بعد حزب اللہ کی کارروائی میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک
بیروت میں حماس کے نائب سربراہ صالع العروری کی شہادت کے بعد لبنان کی سرحد پر حزب اللہ نے متعدد اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیا تاہم ہلاکتوں کی تعداد سامنے نہیں آئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق لبنان کی جہادی تنظیم حزب اللہ نے بتایا کہ انہوں نے سرحد پر کارروائی کرتے ہوئے اسرائیلی اہلکاروں کو ہلاک اور زخمی کیا ہے۔
حزب اللہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے ’’خطرناک‘‘ حملہ لبنان اور اس کی خود مختاری پر حملہ تھا، اسرائیل کو اسکا جواب دیا جائے گا۔