میری واضح کامیابی دیکھ کر مجھے نااہل قرار دیا گیا ہے، شیخ رشید

72.jpg

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ میری واضح کامیابی دیکھ کر مجھے نااہل قرار دیا گیا ہے لیکن میں اپنا حق نہیں چھوڑوں گا۔
کاغذات نامزدگی مستر کیے جانے پر ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کل سے ابتک پوری کوشش کی کہ مجھے فیصلے کی کاپی دی جائے تاکہ سپریم کورٹ سے اپنا حق حاصل کروں۔ میں اپنے حق کے لیے آئینی اور قانونی لڑائی لڑتا رہوں گا۔
ویڈیو پیغام میں انہوں نے بتایا کہ کل بلا کر بتا گیا کہ 12 سال قبل مری کے کسی ریسٹ ہاؤس میں رہنے کی بنیاد پر 942 روپے ادا نہیں کیے جس پر نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ یہ ایسا بھونڈا اور گھٹیا مذاق ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، 50 سال میں کوئی ثابت کرے کہ میں کسی ریسٹ ہاؤس میں رہا ہوں تو میں سیاست سے دستبردار ہونے کے لیے تیار ہوں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے