یمنی مسلح افواج کے مقابلے میں سعودی عرب کی عسکری کمزوری پر تل ابیب کی شدید تشویش۔
اسرائیل کے چینل 12 نے رپورٹ کیا ہے کہ یمن میں سعودی عرب کی عسکری صلاحیتوں کے حوالے سے اسرائیلی سکیورٹی حلقوں میں شکوک و شبہات بڑھ رہے ہیں۔
اپنی ایک رپورٹ میں اسرائیلی چینل نے بتایا ہے کہ یمن کے تنازعے میں سعودی عرب کی عسکری کارکردگی کے حوالے سے سکیورٹی حکام میں شکوک و شبہات اور مایوسی میں اضافہ ہوا ہے۔
یمنی مسلح افواج کی کارروائیوں کے مقابلے میں سعودی افواج کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے چینل نے تل ابیب کے سکیورٹی حلقوں میں پائے جانے والے شدید خدشات کی نشاندہی کی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق، صیہونی حکومت کے سکیورٹی حکام یمن میں عسکری پیش رفت کے حوالے سے سعودی عرب کے طرزِ عمل کا تشویش کے ساتھ جائزہ لے رہے ہیں۔