لامرد،ایرانی عوام کی مظلومیت اور استقامت کی علامت
بقائی: لامرد ایرانی عوام کی مظلومیت اور استقامت کی علامت ہے
ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے لامردکو ایران کے وحشی ترین دشمن کے مقابلے میں ایرانی عوام کی استقامت، مظلومیت اور پائیداری کی علامت قرار دیا ہے
ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی آج صبح شہر لامرد پہنچے۔
انھوں نے شہدا ئے لامرد ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ شہر لامرد ہم ایرانیوں کے لئے وحشی ترین دشمن ایران کے مقابلے میں، ایران کی طاقت وقدرت اوراستقامت و مظلومیت کی علامت ہے۔
ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ میں شہدائے لامر کے لواحقین سے ملاقات اور اس شہر کے عوام کے شکریئے اور قدردانی کے لئے آیا ہوں۔
انھوں نے کہا کہ لامرد پر امریکا کے وحشیانہ حملے میں جسمانی طور پر معذور ہوجانے والوں سے بھی ملوں گا، میں جانتا ہوں کہ وہ بہت سخت صورتحال سے دوچار ہیں لیکن اس کے باوجود دشمنوں کے مقابلے میں پوری طاقت اور پائیداری کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں۔