صنعا:مسلح افواج کی حمایت میں عوامی اجتماع!
صنعا میں عوامی اجتماع، مسلح افواج کی حمایت کا اعلان
یمن کے دارالحکومت صنعا میں عوام نے عظیم الشان اجتماع کرکے ملک کی مسلح افواج کی حالیہ عظیم الشان کامیابیوں کا جشن منایا
المیادین ٹی وی کے مطابق یمنی عوام نے دارالحکومت صنعا کے سبعین اسکوائر پر عظیم الشان اجتماع میں جنوب مغربی علاقوں کی آزادی کا جشن منایا۔
یاد رہے کہ یمن کی مسلح افواج نے گزشتہ دنوں، اسٹریٹیجک ساحلی شہر المخا سمیت ملک کے وسیع جنوب مغربی علاقےسعودی عرب اور اس کے زرخریدوں کے تسلط سے آزاد کرالئے۔
اس عظیم الشان کامیابی پر جمعے کی شام دارالحکومت صنعا کے سبعین اسکوائر پر بہت بڑی تعداد میں یمنی عوام نے جشن منایا اور مسلح افواج کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔