یورپ کوتوانائی کے بحران کا سامنا
یورپ کو موسم سرما میں توانائی بحران کا سامنا، گیس کی قیمتیں آسمان پر
یورپ میں قدرتی گیس کی قیمتیں 80 یورو (تقریباً 93 ڈالر) فی میگا واٹ آور سے تجاوز کر گئی ہیں جو 2023 کے بعد بلند ترین سطح ہے۔
عرب میڈیا ک مطابق یہ اعداد و شمار یورپی گیس کی قیمتوں کا بینچ مارک سمجھے جانے والی ڈچ ہول سیل مارکیٹ ‘ٹی ٹی ایف’ نے جاری کیے ہیں۔
قیمتوں میں یہ حالیہ اضافہ اس لیے بھی تشویش کا باعث ہے کیونکہ یورپ میں موسم سرما کا آغاز ہونے کو ہے۔
سوسم سرما کے دوران یورپ میں توانائی کی طلب میں اضافہ ہو جاتا ہے جبکہ اس وقت خطے میں گیس کے ذخائر انتہائی کم سطح پر ہیں۔
واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل کی ایران پر مشترکہ جنگ کے باعث سپلائی کے بحران اور بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر یورپی یونین کے رکن ممالک کو رواں سال مارچ میں ہی خبردار کر دیا گیا تھا کہ وہ سردیوں کے لیے گیس ذخیرہ کرنا شروع کر دیں۔