ایران کے خلاف قرارداد منظور کیے جانے پر سخت ردعمل

173098251

مغربی دنیا اپنی شکست خوردہ پالیسیوں کا ازالہ محاذآرائی کے ذریعے نہیں کرسکتی: کاظم غریب آبادی

نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے دوران ایران کے خلاف قرارداد منظور کیے جانے پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مغربی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ ایسی حرکتوں اور پالیسیوں کے ذریعے ایران کے خلاف ماحول تیار کرنے کا انجام شکست کے علاوہ اور کچھ بھی نہیں ہے۔

 کاظم غریب آبادی نے اپنے تازہ ایکس پوسٹ میں لکھا ہے کہ:” ایٹمی سیف گارڈ کے تحت موجود ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملہ کیا جاتا ہے، معائنہ کاری کے عام سلسلے میں خلل ڈالا جاتا ہے اور پھر اسی رکاوٹ کو بہانہ بناکر بورڈ آف گورنرز میں ایران کے خلاف قرارداد منظور کی جاتی ہے۔”

نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے یورپی ٹرائیکا اور امریکہ کو مخاطب کرکے کہا کہ ایران کے خلاف ایسی ماحول سازی کے ذریعے نہ اپنی شکست خوردہ پالیسیوں کا ازالہ کرپاؤ گے نہ ہی سلامتی کونسل میں تمھاری دال گلے گی۔

قابل ذکر ہے کہ ویانا میں موجود عالمی اداروں میں ایران کے مستقل مندوب رضا نجفی نے بھی بدھ کے روز آئی اے ای اے میں منظور ہونے والی ایران مخالف قرارداد کو قانونی شقوں اور حقیقت کے منافی قرار دیا جس کا نتیجہ تعاون، اعتماد اور سفارتکاری کی تباہی کی شکل میں سامنے آئے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے