آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرس کی تازہ قرار داد مسترد

ismail-baqai1789004008-0

بقائی: ایران کا ایٹمی مسئلہ سلامتی کونسل میں بھیجنا بلاجواز ہے

ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرس کی تازہ قرار داد مسترد کردی ہے

 اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بدھ 9 ستمبر کی رات آئی آر آئی بی کے ساتھ گفتگو میں ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں، آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرس کی قرار داد کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ آف گورنرس کا یہ اقدام کھلا تضاد ہے۔

انھوں نے کہا کہ انھوں نے اس چیز میں جس کو اسنیپ بیک کا نام دیا ہے، دعوی کیا کہ ایران سے متعلق سبھی قرار دادیں بحال ہوگئیں ۔ ہم نے اسی وقت کہا تھا کہ اسنیپ بیک قانونی اور آپریشنل، دونوں لحاظ سے غیر قانونی اور ایسا اقدام ہے کہ جس کے بارے میں یہ دعویٰ نہیں کیا جاسکتا کہ انجام پاگیا ہے۔

 اسماعیل بقائی نے کہا کہ آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرس کے اس اقدام سے ہماری، روس اور چین نیز بعض دیگر ممالک کی یہ بات صحیح ثابت ہوگئی کہ اسنیپ بینک انجام نہیں پایا۔

انھوں نے کہا کہ دوسری بات یہ ہے کہ اس قرار داد میں بالکل متضاد مطالبہ کیا گیا ہے؛ ایران سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ سیف گارڈ کے تعلق سے اپنے وعدوں پر عمل کرے، لیکن اس حقیقت کی طرف کوئی اشارہ نہیں کیا گیا ہے کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات تک عدم دستری کی وجہ امریکا اور صیہونی حکومت کی جارحیت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے