ایک طویل جنگ کے امکانات

1405061812324290238144804

ٹرمپ کو بڑا جھٹکا، مشیروں نے ایران جنگ پوری صدارتی مدت تک جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلیٰ مشیروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری تنازع ان کی موجودہ صدارتی مدت کے اختتام تک بھی جاری رہ سکتا ہے۔

 امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو سمیت وائٹ ہاؤس کے اہم مشیروں نے نجی طور پر صدر ٹرمپ کو خبردار کیا ہے کہ ایران کے ساتھ تنازع جلد ختم نہ ہونے کی صورت میں یہ ان کی باقی صدارتی مدت تک طول پکڑ سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی انتظامیہ ایران کے ساتھ تنازع کے خاتمے کے امکانات کا جائزہ لے رہی ہے، تاہم اعلیٰ حکام کے خدشات سے ظاہر ہوتا ہے کہ واشنگٹن ایک طویل جنگ کے امکان کو بھی مدنظر رکھ رہا ہے۔

ایران کے ساتھ جاری کشیدگی نے امریکا کے لیے فوجی، سفارتی اور علاقائی سطح پر متعدد چیلنجز پیدا کیے ہیں۔ تنازع کے طول پکڑنے کی صورت میں مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی موجودگی، خطے کی سکیورٹی اور عالمی توانائی کی منڈی پر بھی مزید دباؤ پڑ سکتا ہے۔

White House advisers have raised privately with President Trump the prospect that the Iran war could drag on through the remainder of his term. https://t.co/w9zU9xHBXs— The Wall Street Journal (@WSJ) September 10, 2026

وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ میں یہ بھی واضح نہیں کیا گیا کہ ایران کے ساتھ جنگ ختم کرنے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ آئندہ کون سی حکمت عملی اختیار کرے گی۔ تاہم مشیروں کی جانب سے طویل تنازع کے خدشے کا اظہار اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ وائٹ ہاؤس فوری جنگ بندی کے بجائے ایک طویل بحران کے امکان کے لیے بھی تیاری کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے