ایران کے خلاف جنگ ہمارا انتخاب نہیں تھا:پیرس

e0d49c79cfef4486bf06914fb5e20fd6

پیرس: ایران کے خلاف جنگ ہمارا انتخاب نہیں تھا، لیکن اس کی قیمت ہمیں چکانی پڑے گی۔

فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پیرس نے ایران کے خلاف جنگ کا انتخاب یا حمایت نہیں کی، اس کے باوجود وہ اس کے معاشی اخراجات برداشت کر رہا ہے۔

فرانسیسی وزیر خارجہ جان نوئل بارو نے مغربی ایشیا میں کشیدگی میں جاری اضافے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ فرانس آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے راستوں کو دوبارہ کھولنے کے لیے ایک بین الاقوامی مشن کی قیادت کرنے کے لیے تیار ہے۔ فرانسیسی ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے بارو نے بتایا کہ فرانس اور برطانیہ نے اس بین الاقوامی مشن کی تیاریاں کئی ماہ قبل شروع کر دی تھیں اور اس میں کئی دیگر ممالک بھی شامل ہو رہے ہیں۔ فرانسیسی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ یہ مشن "تنازعہ کے فریقین سے آزاد اور نوعیت کے اعتبار سے مکمل طور پر دفاعی” ہوگا، جس کا مقصد حالات کی اجازت ملتے ہی بحری آمدورفت کو جلد از جلد بحال کرنا ہے۔

پیرس نے اس سے قبل اس دعوے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ مشن خطے میں امن و سکون کی بحالی کے بعد انجام دیا جائے گا۔ تاہم، قانونی اور بین الاقوامی امور کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا تھا: "آبنائے ہرمز کے قریب آنے کی کوشش کرنے والا کوئی بھی یورپی بحری جہاز ہمارے لیے ایک جائز ہدف ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسی یہ ہے کہ آبنائے ہرمز کسی بھی صورت جنگ سے قبل والی حالت میں واپس نہیں جائے گا۔”

بوریل نے یہ بات ایک ایسے وقت میں کہی ہے جب یورپی یونین نے حال ہی میں ایران کے خلاف امریکہ کی معاشی مہم کی حمایت کی ہے۔ اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا: "اگر یورپ کا یہ خیال ہے کہ وہ ایران کی قیمت پر امریکہ کے ہاں عزت اور مقام حاصل کر سکتا ہے، تو یہ اس کی شدید غلط فہمی ہے۔” انہوں نے زور دے کر کہا: "تجربہ بتاتا ہے کہ امریکہ—جو برتری کے احساس، حد سے زیادہ مطالبات اور بدمعاشی جیسی خصوصیات کا حامل ہے—کے سامنے مفاہمت اور تابعداری کا رویہ اپنانے سے امریکی فریق کی ہوس میں مزید اضافہ ہی ہوتا ہے۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے