حوثیوں کا بڑا میزائل حملہ
حوثیوں کا بڑا میزائل حملہ، مغربی یمن میں 14 میزائل اور ڈرون داغنے کا دعویٰ
رپورٹ میں حملوں کے نتیجے میں ممکنہ جانی یا مالی نقصان کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں
صنعا: حوثی جنگجوؤں نے یمن کے مغربی ساحل کے آبادی والے علاقوں کو 14 بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون حملوں کے ذریعے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
ترک نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی کے مطابق یمنی مسلح افواج کے میڈیا سینٹر نے ایک فوجی ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ طائز کے محاذ پر فضائی دفاعی نظام نے کئی ڈرونز کو روک لیا، جبکہ مغربی ساحل کے مختلف علاقوں کے اوپر بھی بعض ڈرونز کو روکا گیا۔
فوجی ذریعے کے مطابق حوثیوں کی جانب سے داغے گئے بیلسٹک میزائل مغربی ساحل پر تعینات فوجی دستوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوئے۔
رپورٹ میں حملوں کے نتیجے میں ممکنہ جانی یا مالی نقصان کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
Yemeni forces say Houthis fired 14 ballistic missiles and multiple drones at populated areas along the country’s west coast as clashes continue in the regionhttps://t.co/ot9ckm9r6t — TRT World (@trtworld) September 3, 2026
یہ حملے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب یمن کے مغربی ساحل اور بحیرہ احمر کے اطراف میں سکیورٹی صورتحال بدستور کشیدہ ہے اور خطے میں میزائل و ڈرون حملوں کے باعث بحری و تجارتی سرگرمیاں بھی متاثر ہونے کے خدشات موجود ہیں۔