صیہونی فوج کا اعتراف: خزانہ خالی !

173070797

صیہونی فوج کے کمانڈر کا اعتراف: فوج کا مالی خزانہ خالی ہوچکا ہے

صیہونی فوج کے چیف آف اسٹاف نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کا خزانہ خالی اور جنگوں کے لیے دی جانے والی رقومات ختم ہوچکی ہیں۔

ایال زامیر نے اعلان کیا ہے کہ فوج کا مالی خزانہ خالی ہوچکا ہے جس سے فوجیوں کی کارکردگی بری طرح متاثر ہوسکتی ہے۔

ایال زامیر نے کہا کہ اسرائیلی فوج کو دیا جانے والا بجٹ مکمل طور پر استعمال ہوچکا ہے اور اب مقررہ بجٹ سے بڑھ کر کام کیا جا رہا ہے لیکن ان حالات کے نتیجے میں کارروائیاں متاثر ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ فوج کی صلاحیتوں کا گنجائش سے بڑھ کر استعمال کیا گیا ہے اور اسی کے نتیجے میں مالی ذخائر خالی ہوگئے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ صیہونی فوج 7 اکتوبر سن 2023 سے اب تک مسلسل جارحیتوں میں ملوث رہی ہے اور دسیوں ہزار ٹن بم اور گولہ بارود، غزہ، لبنان، ایران، قطر اور شام پر برسا چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے