امریکی شرارت ، تاریخی بدلہ !

173070248

امریکہ نے شرارت کی تو اس پر ایسا قہر ڈھائيں گے کہ تاریخ یاد رکھے گی: جنرل محسن رضائی

ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ نے ایران کے خلاف دوبارہ شرارت کی تو ہم ان کے فوجی اور اقتصادی مفادات پر ایسا قہر ڈھائيں گے جو تاریخ میں لکھا جائے گا۔

سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری میجر جنرل محسن رضائی نے یہ بات قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

میجر جنرل محسن رضائی نے مشکل دنوں اور حالات میں ایران کی طرف سے قطر کی مدد کا ذکر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کے فروغ پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں امریکہ پر بھروسہ نہیں ہے اور اس نے بارہا سفارت کاری اور مذاکرات سے غداری کی ہے۔  

 سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری نے خبردار کیا کہ اگر امریکہ نے ایران کے خلاف دوبارہ شرارت شروع کی تو ہم ان کے فوجی اور اقتصادی مفادات پر ایسا قہر ڈھائيں گے کہ تاریخ میں لکھا جائے گا۔

میجر جنرل محسن رضائی نے مزید کہا کہ امریکہ کو پہلے ایران کی شرائط کو پورا کرنے کے لیے عملی اقدامات کرنا ہوں گے اور اس کے بعد ایران آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے آگے بڑھے گا۔

قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے مشکل حالات میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مدد اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعاون میں کبھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خطے کی موجودہ حساس صورتحال میں بھی ہم پورے احساس ذمہ داری کے تحت ایران کے ساتھ تعاون کے خواہاں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے