نوجوانوں کے احتجاج کو ڈنڈے کے زور پر روکنا قابل مذمت ہے، حفیظ الرحمن

n01257509-b.jpg

سابق وزیر اعلیٰ و صدر مسلم لیگ نون گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کا مستقبل جمہوری روایات سے جڑا ہوا ہے، احتجاج جمہوری حق ہے۔ نوجوانوں کا جمہوری عمل میں مثبت دلچسپی لینا گلگت بلتستان کے بہترین مستقبل کی نشاندہی ہے۔ ایک بیان میں حفیظ الرحمن کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کے معاملات میں نوجوانوں کے احتجاج کو ڈنڈے کے زور پر روکنا اور بلاوجہ گرفتاری کے عمل کی مذمت کرتے ہیں۔ نگران وزیر اعلیٰ اس طرز عمل کا نوٹس لیں، احتجاج کے جمہوری رویئے کا احترام کرتے ہوئے گرفتار نوجوانوں کی فوری رہائی ممکن بنائیں۔ نوجوانوں کے فورم سے مذاکرات کا جمہوری رویہ استعمال کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے