بلوچستان، 31 جنوری تک صوبے بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ

n01257523-b.jpg

حکومت بلوچستان نے تین روز کے تعطل کے بعد ایک بار پھر صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دیا ہے۔ صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ عوامی مقامات پر سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں مختلف پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ یہ پابندیاں فوری طور پر نافذ ہو کر 31 جنوری 2026 تک جاری رہیں گی۔ محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق اسلحہ کی نمائش اور استعمال، موٹر سائیکل پر ڈبل سواری، گاڑیوں پر کالے شیشے لگانے، بغیر رجسٹریشن موٹر سائیکل، عوامی مقامات پر ماسک، مفلر یا چہرہ چھپانے اور پانچ یا اس سے زیادہ افراد کے اجتماعات، جلسہ، جلوس، ریلی اور احتجاج پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔ محکمہ داخلہ نے تمام پولیس، لیویز اور فرنٹیئر کور اہلکاروں کو سختی سے ان احکامات پر عملدرآمد کی ہدایت کرتے ہوئے عوام کو خبردار کیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے